Redirect View

Kindly tilt your device to landscape mode for optimized view.

 

سرمایہ کاروں سے روابط

PEL ہمیشہ معاشرے میں اپنا کردار اداکرتے ہوئے اس کی ساکھ اور مستقبل کو تبدیل کرنے کا خواہش مند رہا ہے

customer-social-responsibility

واقعات کی سیریز

– فاؤنٹین ہاؤس
HR ٹیم کے ارکان نے فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہیں نفسیاتی ، منشیات اورتیسری جنس کے مسائل سے نمٹنے والے 5 بحالی مراکزکا مکمل دورہ کروایاگیا۔اس کے بعد انہوں نے سائیکالوجسٹس کی ٹیم سے ملاقات کرکے بحال شدہ افرادکی ملازمت سے متعلق خوبیوں کے بارے میں جانا اورفوری انٹرویو کا انعقاد کیا۔اداروں کو مناسب مقدار میں فنڈز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ PELفاؤنٹین ہاؤس کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اپنے ادارے کے مختلف شعبوں میں بحال شدہ افراد کی بھرتی پر بھی کام کررہاہے ۔

– دی سٹیزن فاؤنڈیشن
PEL نے حال ہی میں دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کے ساتھ اشتراک کیاجوکہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے اور آج کل پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری اورمختلف درجات کے مابین رکاوٹوں کی دوری کیلئے کام کررہی ہے۔ہمارے ملازمین نے دی سٹیزن فاؤنڈیشن سکول فیصل آباد میں رضاکارانہ طورپر گریڈ10 کے طالبعلموں کو کیریئر کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی ۔ہمارے رضاکاروں نے بھرپور جذبے کے ساتھ طالبعلموں کو براہِ راست تربیت فراہم کی تاکہ معاشرے کو بہتر بدلہ فراہم کیا جاسکے۔.

– ایس او ایس (SOS)
یتیم خانوں میں موجود سکولوں کے تسلسل سے کام کو یقینی بنانے کیلئے PEL نے اپنی مہارت کو برائے کار لاتے ہوئے آزاد جموں اورکشمیر میں 2 عدد 200 KVA ٹرانسفارمر لگوائے جن میں سے ایک سکول چک دھانی راولا کوٹ جبکہ دوسرا سند گورا مظفرآباد میں واقع ہے ۔یہ ٹرانسفارمرز ایس او ایس(SOS) سکولز کو مفت فراہم کئے گئے۔.

– PEL سے زندگی ۔ ایک عملی کارنامہ
PEL کی سب سے حالیہ سماجی ذمہ داری کی مہم PELسے زندگی کا مقصد صاف پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا جس کیلئے پورے لاہور میں جگہ جگہ واٹر ڈسپنسر لگائے گئے۔ اس مہم کاآغاز 17 مئی 2016 کو ہوا اورسب سے پہلے واٹر ڈسپنسر ز عابد مارکیٹ اورپٹیالہ گراؤنڈ میں لگائے گئے ۔ PEL لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں واٹر ڈسپنسر لگانے کا کام جاری رکھے گا تاکہ عوام کو گرمی میں صاف پانی کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ PEL اس مہم کو ڈیجیٹل میڈیا پر مزید آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتاہے تاکہ اس پلیٹ فارم پر موجود اپنے کرم فرماؤں اس بات کا احسا س دلایا جاسکے کہ پینے کے صاف پانی کی کمی کتنے اثرات کی حامل ہے ۔اپنے اس اقدام سے PELایک ایسے ادارے کی صورت ابھر کرسامنے آیاہے جو ایک صحت مند اورترقی یافتہ پاکستان کیلئے پوری کوشش کررہاہے ۔PELاپنی ان کوششوں کو جاری رکھے گا تاکہ زندگیاں بدلنے کا یہ سلسلہ چلتارہے ۔

رابطے یا شکایت کیلئے نیچے دیے گئے فارم کو استعمال کریں یا یہاں کلک کریں: SECP شکایت فارم

    Customer Name *

    Email *

    Address *

    City *

    Existing Complaint #

    Cell Number 1 *

    Cell Number 2

    Your Product *

    Date Of Purchase *

    Voice Of Customer/Fault *

    https://128.199.200.41